وزارت قانون کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، کامیابیاں بتا دیں

0
29

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے اپنی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون و انصاف کو، عدلیہ ، مقننہ اور انتظامیہ کے درمیان ایک مرکزی مقام حاصل ہے۔ یہ ایک وزارتِ خدمت ہے جو وفاقی حکومت کے تمام دفاتر سمیت صوبائی حکومتوں کو قانونی ، عدالتی اور آئینی امور پر مشورے دیتی ہے۔ اس میں بلوں کے مسودے تیار کرنے اور جانچ پڑتال سے لے کر موجودہ قوانین کو آئین کے سانچے میں ڈھالنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انکم ٹیکس اپیلٹ ٹریبونل ، سیلز ٹیکس اور سنٹرل ایکسائز اور احتساب عدالتوں سے متعلق بھی وزارت قانون کو وفاقی حکومت کی جانب سے فرائض سونپے گئے ہیں۔ مذکورہ بالا کے علاوہ ، موجودہ وزیر قانون، بیرسٹر فروغ نسیم، پارلیمانی سکریٹری کے ساتھ مل کر قانون میں اصلاحات کے ایجنڈے پر انتہائی اہم امور سر انجام دے رہے ہیں۔ اس لئے وزارت کا وژن پالیسی ، قانون اور خدمات کے ذریعے انصاف ، اور قانون کی حکمرانی ہے۔

اس ضمن میں وزارت قانون و انصاف نے گزشتہ دو سالوں میں جلد اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیئے دیوانی اور فوجداری قوانین میں اصلاحات کا ایک جامع منصوبہ بنایا۔ وزارت قانون نے موجودہ حکومت کے حلف اٹھانے کے 70 دن کے اندر اندر 11 عوام دوست قوانین کے مسودون پر کام مکمل کیا جن میں لیٹرز آف ایڈمنسٹریشن اور سکسیشن سرٹیفکیٹ بل، خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق بل، سول پروسیجر کوڈ کا ترمیمی بل اور میوچوئل لیگل اسسٹنس بل وغیرہ شامل تھے۔

اس کے علاوہ 1946 سے لے کر2018 تک کے تمام قوانین اور آرڈیننسوں کو ڈیجیٹائز کر کے وزارت کی ویبسائٹ پر دستیاب کیا گیا۔ نہ صرف یہ بلکہ 1848 سے لے کر 1973 تک بنائے گئے رولز کو بھی ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ وزارت کی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ویبسائٹ کو بھی جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔ وزارت قانون، پرائم منسٹر ڈلوری یونٹ کی جانب سے دیئے گئے ہر ٹاسک کو وقت پر مکمل کر کے ان چند وزارتوں میں سے ایک رہی جن کو ریڈ لیٹر جاری نہیں کیا گیا۔

Pakistancode.gov.pk کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروانے کے حوالے سے تمام کام مکمل ہے اور اس ایپ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے کوئی بھی، کہیں سے بھی پاکستان میں لاگو تمام قوانین اور ماتحت قوانین تک رسائی حاصل کر سکے گا۔ یہ قوانین بغیر کسی معاوضے کے، عام عوام کی رسائی کے لیئے موجود ہونگے۔

انصاف کی آسانی سے فراہمی کے لیئے، وزارت قانون نے گزشتہ دو سالوں میں خصوصی عدالتوں اور ٹرائبیونلز میں ججوں کی خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کیں۔ حال ہی میں حکومت نے گجرانوالہ میں ایک خصوصی عدالت کا قیام کیا۔ وزارت قانون کا ایک اہم کام بلوں اور یادداشتوں کی چھان بین بھی ہے۔ اس ضمن میں وزارت نے 706 کانٹریکٹ، معاہدوں اور یاداشتوں کی قانون کے مطابق چھان بین کی جن میں 641 بین الاقوامی معاہدے اور یادداشتین شامل ہیں. علاوہ ازیں وزارت نے بین الاقوامی تنظیموں کو سالانہ شراکت کی ادائیگی کی مد میں 27,911,000/- روپے ادا کیئے۔ وزارت کے سالیسٹر ونگ نے 28989 کیسسز نمٹائے۔

وزارت قانون نے سیشن ڈویژن کورٹ، پشاور میں وفاقی شرعی عدالت کے کیمپ آفس اور سپریم کورٹ کی کراچی رجسٹری کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی روز و شور سے کام جاری رکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ اور صوبائی عدالتوں کے درمیان وڈیو لنک کی سہولت پر بھی ان دو سالوں میں کام کیا گیا ہے۔

ان دو سالوں میں وزارت قانون کی سب سے اہم کامیابی 28 ایکٹ اور 39 آرڈیننس ہیں جن پر وزارت کے ڈرافٹنگ اینڈ لیجسلیشن ونگ نے کام کیا اس ونگ نے نہ صرف بلوں کی چھان بین اور قانون سازی پر کام کیا بلکہ قانون سازی کے حوالے سے پارلیمینٹ کی اہلیت پر مشورہ دینے کے حوالے سے بھی یہی ونگ انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔

2 سال میں 27 ایکٹ آف پارلیمنٹ اور 39 آرڈیننس پیش کیے گئے۔ای آفس نامی سافٹ ویئر تیار ہے لیکن اس کے لیے فنڈ دستیاب ہیں نہ ہی استعمال کے لیے کمپیوٹر، 2 سال کے دوران انتظامی ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں جج تعینات کیے گئے۔ملک بھر میں نئی خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، مختلف وزارتوں اور محکموں کو 600 مختلف امور پر قانونی رائے فراہم کی کی گئی جبکہ 641 عالمی معاہدے اور یادداشتوں کا جائزہ لیا گیا۔2 سال میں مختلف اداروں کے رولز کے جائزے کے لیے 4 ہزار 699 درخواستیں نمٹائی گئیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی توسیع کا کام جاری ہے، پارلیمان سے 345 پرائیوٹ ممبر بل جائزے کے لیے موصول ہوئے جبکہ وفاقی حکومت سے متعلقہ 9 ہزار 450 مقدمات مختلف عدالتوں میں جاری ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جمہوریت میں حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوتی ہے،عوام کے سامنے حکومت کی 2سالہ کارکردگی پیش کریں گے،ہماری سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے ہم ذاتی مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتے،قائدین پاکستان نے مسلمانوں کی سیاست اور ثقافت کےلیے جدوجہد کی،

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان محنتی اور دیانت دار لیڈر ہیں،وہ حکومت بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کی خدمت ہو، عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر عبور کررہے ہیں،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے غلط اور صحیح کی سیاست کی، احتساب ،انصاف،میرٹ اور پسماندہ طبقے کی ترقی وزیراعظم کا وژن ہے

مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

Leave a reply