وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

0
41

وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری دستاویزات نے وزیرریلوے شیخ رشید احمد کی کارکردگی کاپول کھول دیا،

وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے ریلوے کوایک سال میں دس ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے ،ٹھیکوں ،زمین کی لیزنگ اور بھرتیوں میں من پسند افراد کونوازکرکے ریلوے کواربوں کا نقصان پہنچایا گیا۔آمدن بڑھانے کے لیے بنائی گئی فریٹ کمپنی بھی بےضابطگیاں ،ریلوے کو آمدن کے بجاے خسارے میں اضافہ کا باعث بننے لگ گئی ۔ٹرنیوں کی نجکاری سے بھی ریلوے کوکروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔آڈٹ حکام کافراڈ ،چوری اور کرپشن میں ملوث حکام کے خلاف سخت کاروائی کرنےکی سفارش کرتے ہوئے تمام انکوائریوں کوجلدازجلد مکمل کرکے ملوث حکام کوسزا دینے کی سفارش کردی ۔

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مبشر لقمان کا مریم نواز کو چیلنج، نواز شریف کی شرمناک حرکت بھی بتا دی

بلوچ طلبا کا چار سو کلو میٹر پیدل چل کر لاہور میں دھرنا جاری

بلوچ طلبا کے دھرنے میں شرکت کے بعد مریم نواز برس پڑیں

عمران خان ڈمی، کراچی واقعہ کی رپورٹ پبلک نہ کی گئی تو…مریم نواز نے بڑ اعلان کر دیا

باغی ٹی وی تحقیقاتی رپورٹنگ سیل کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق ریلوے کے 6 ارب 52کروڑ 80لاکھ سے زائد کی رقم کی رسیدیں موجود نہیں ہوئی 4ارب 47کروڑ 47 لاکھ سے زائد مالیت کی زمینوں پر قبضہ ہے ایک ارب 88کروڑ 98لاکھ روپے سے زائد کا ناقص میٹریل خریدہا گیا جبکہ 1ارب 7کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا گیا جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 73کروڑ روپے سے زائد کی خریداری کی گئی 34کروڑ روپے سے زائد کا نقصان گھریلو صارفین کو کم قیمت پر بجلی دینے کی وجہ سے ہوااس کے ساتھ ریلوے حکام نے قومی خزانے کو غلط استعمال کرتے ہوئے 14کروڑ 66لاکھ روپے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں رکھے 6کروڑ 16لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کیا گیا

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

رپورٹ کے مطابق ایچ ایس ڈی ائل کے اضافی استعمال دیکھا کر ریلوے کو 13کڑور روپے سے زائد کا نقصان کرایا گیا نجکاری کی جانے والی مسافر ٹرینوں کے کرائے تیل کی قیمت بڑھنے کے باوجود نہ بڑھنے کی وجہ سے ریلوے کو 30کروڑ 14لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔اس کے ساتھ سرکاری دستاویزات میں مزید انکشاف ہواکہ 27کروڑ 91لاکھ سے زائد نقصانات کے ازلے کی رقم وصول نہیں کی گئی کام کو تقسیم اور خریداری کی وجہ سے 5کروڑ 94لاکھ کا نقصان ہوا مسافر اور مال بردار کوچز کی کمی کی وجہ سے 7کروڑ 11لاکھ روپے کا نقصان ہوا 20کروڑ روپے سے زائد کی غیرضروری سامان خریدہ گیا سکریپ جس کی مالیات 8کروڑ سے زائد تھی کو وقت پر فروخت نہ کرنے کی وجہ سے نقصان ہوا ۔

ریلوے حکام نے ریلوے انجن لوکوموٹویز کی مرمت میں غیر ضروری تاخیر کی انجنوں کی مرمت میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے 4ارب 73کروڑ 88لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ۔1ارب 47کروڑ سے زائد کا نقصان مختلف جگہوں کی ٹھیکہ کی نیلامی نہیں کی گئی 64کروڑ روپے کا نقصان اس وجہ سے ہوا کہ کم قیمت پر جگہ دے دی گئی 26کروار روپے کا نقصان جگہ کو بڑھا چڑھا کر قیمت پیش کرنے کی وجہ سے ہوا غیر ضروری طور پر ٹی ایل اے سٹاف کی خدمات حاصل کی گئیں جس سے 6کروڑ 29لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔

آڈٹ حکام نے سفارش کی ہے کی فراڈ کرپشن چوری خردبرد کے کیسوں کی تفتیش کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے پیپرا رولز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے جب بھی کوئی خریداری کرنے ہویا کوئی ٹھیکہ دینا ہو۔ڈیزل کے غیر ضروری اور اضافی استعمال کی تحقیقات کی جائیں ناقص میٹریل کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور جنہوں نے ناقص میٹریل کی سپلائی کی ہے ان سے رقم وصول کی جائے ریلوے کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ کنٹریک دینے کے عمل کو شفاف بنایا جائے ریلوے کی زمین اور اثاثوں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے نظام کو بہتر کیا جائے کرپشن، فراڈ اور اس قسم کی دیگر انکوائریوں کو جلد ازجلد منتقی انجام تک پہنچایا جائے سخت کاروائی ان لوگوں کے خلاف کی جائے جو ریکارڈ نہ دینے میں ملوث ہوں ۔

ترجمان ریلوے نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ جولوگ فراڈ اور کرپشن میں ملوث ہوتے ہیں ان کے خلاف ادارہ خود بھی کارروائی کرتا ہے اور اس کے ساتھ نیب اور ایف آئی اے کوبھی کیس ریفر کئے گئے ہیں۔اس طرح کے کیسوں میں ریلوےنے خود اور نیب کے ذریع بھی ریکوری کی گئی ہے ۔

رپورٹ: محمد اویس، اسلام آباد

Leave a reply