وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں. خرم دستگیر

نوازشریف کے دور میں سی پیک کا آغاز ہوا
0
67
Khurram Dastgir Khan

ماہرقانون اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا ، مسلم لیگ (نواز) کے رہنما خرم دستگیر کہتے ہیں کہ ن لیگ کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہی ہیں، فواد حسن فواد کو تجربہ کی بنیاد پر کابینہ میں شامل کیا گیا جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون اشتر اوصاف نے کہا کہ ’نوازشریف کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا، مقدمے کی عدم پیروی پر قابل ضمانت وارنٹ جاری ہوتے ہیں، قابل ضمانت وارنٹ پر گرفتار نہیں کیا جاتا۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف کو عدالت میں سرینڈر کرنے کا موقع دیا جائے گا، سرینڈر کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا جاتا، اشتر اوصاف نے مزید کہا کہ نوازشریف کے ساتھ جو ہوا وہ ریکارڈ کا حصہ ہے، سب جانتے ہیں کہ نوازشریف کو کیسے سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی، عدالت نے قائد ن لیگ کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی، نوازشریف کے کیسز کو داخل دفتر کردیا گیا۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے اعتراف کیا کہ فیصلے دباؤ میں دیئےگئے، نوازشریف کی نااہلی کی سزا ختم ہو جائے گی، سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہی ہوں گے، عدالت مریم نواز کو مقدمات سے بری کرچکی ہے، انہوں نے کہا کہ ’2018 میں نوازشریف سے جو نا انصافی ہوئی وہ ریورس ہوگی‘۔
مزید یہ بھی پڑھیں
فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہیں، انھوں نے پاکستان سے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور لوڈشیڈنگ ختم کی جبکہ خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں سی پیک کا آغاز ہوا، ان کے دور میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا، ترقی کی وہی رفتار رہتی تو پاکستان 2030 میں 20 ویں بڑی معیشت ہوتا تاہم انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد کو تجربہ کی بنیاد پر کابینہ میں شامل کیا گیا، فواد حسن فواد کو کئی سال ناحق جیل میں رکھا گیا۔

Leave a reply