وزیراعلیٰ چکوال کے شہریوں کیلئے کریں گے مختلف منصوبوں کا افتتاح

0
37

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار چکوال روانہ اہم منصوبوں کا ہو گا افتتاح

وزیراعلیٰ چکوال میں چکوال اور جہلم کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔
چکوال کے 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ضلع چکوال کی 29 فیصد آبادی کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔
جہلم کے 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے۔صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ضلع جہلم کی 27 فیصد آباد کو ہیلتھ کور حاصل ہوگا۔وزیراعلیٰ چکوال کے شہریوں کیلئے مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ ڈھوک ٹاہلیاں جھیل میں انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے پر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
وزیراعلیٰ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چکوال کے بی ایس بلاک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
نئے بلاک کی تعمیر پر 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
وزیراعلیٰ چکوال کی دھارابی جھیل میں ریزارٹ اور رابطہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
یہ منصوبہ 8 کروڑ روپے سے مکمل ہوگا۔
وزیراعلیٰ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگوال کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
11 کروڑ 18 لاکھ روپے سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کو ووٹ کیوں دئیے، چکوال میں ن لیگی سابق کونسلر کا ایک خاندان پر بہیمانہ تشدد

Leave a reply