وزیر اعلیٰ شاہی تخت سے اتریں اور اپنے محل سے باہر نکلیں،راجہ اظہر

0
33

رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے حوالے سے کورنگی اور قیوم آباد کی ابتر صورتحال پر برہم

قیوم آباد نالے کی صفائی، مرمت کے حوالے سے وزیراعلی سندھ نے دو سال پہلے وعدے کیے تھے،
وزیر اعلیٰ سندھ وعدے کرنے کے بعد سے علاقے سے گمشدہ ہوگئے ۔طوفانی بارشوں سے میرے حلقے کے عوام کو تکلیف پہنچی تو عدالت جاؤں گا، وزیر اعلیٰ سندھ اپنا وعدہ پورا کریں ورنہ عدالت آئیں، بارشوں میں ہر سال نالے اوور فلو ہوتے ہے،
نالوں کا پانی سڑک اور ٹریفک کو متاثر کرتا ہے،
نالوں سے پچھلی بارشوں میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا تھا، وزیر اعلیٰ سندھ کو عوام کی زندگیوں سے کوئی سروکار نہیں، نالوں کی حالت زار کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر کورنگی کو کئی خطوط لکھے،مگر ان کی جانب سے ایک خط کا جواب موصول نہیں ہوا،وزیر اعلیٰ شاہی تخت سے اتریں اور اپنے محل سے باہر نکلیں۔
کورنگی اور قیوم آباد کے عوام دو سال سے وزیر اعلیٰ کی تلاش میں ہیں،سندھ حکومت ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ نالوں کی مرمت کے کام کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

Leave a reply