وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرگودھا کا دورہ

0
20

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ سرگودھا کے موقع پر حسن انعام پراچہ چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل کے ساتھ ون ٹو ون میٹنگ میں
جو گزارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئیں اُن میں سب سے اہم یہ بات تھی کہ سرگودھا کو 12 ارب روپے کا پیکیج پی ٹی آئی کے صرف جیتے ہوئے ممبران کو دیا گیا ہے جبکہ جو ٹکٹ ہولڈر ہار گئے ہیں اُن کے حلقوں کو نذر انداز کر دیا گیا ہے،

اُس تناظر میں آج وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈپٹی سیکٹری نے وزیر اعلیٰ کے حکم پر سرگودھا کا دور کیا اور تمام ٹکٹ ہولڈرز کے مسائل سنے۔
کمشنر آفس سر گودہا میں حسن انعام پراچہ نے اپنے حلقہ کے لئے چندگزارشات کئیں جن میں
۱-بھیرہ شہر کو ورثہ شہر قرار دینا
۲-سالم تا سرگودہا روڈ۔
۳-بھیرہ تا ملکوال روڈ۔
۴-بھیرہ تا چک قاضی روڈ۔
کی تعمیر و مرمت کی جائے۔

ڈپٹی سیکرٹری ٹو چیف منسٹر خرم عباس صاحب نے تمام کاموں کی یقین دہانی کروائی ۔
اورخصوصی طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر آثار قدیمہ کے محکمہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ فوری طور پر بھیرہ شہر اور ٹبہ اصحاب کا سروے کر کے اُن کو رپورٹ پیش کی جائے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمت عطا کرے اور ہم لوگوں کے مسائل کو حل کر سکیں۔

Leave a reply