وزیر اعظم کے استعفے کے بعد امریکا نے لبنان کےساتھ کیاکردیا

وزیر اعظم کے استعفے کے بعد امریکا نے لبنان کےساتھ کیاکردیا

تفصیلات کے مطابق : لبنان میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں وزیر اعظم سعد حریری کے استعفیٰ دینے کے دو دن بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ لبنان کے لیے 105 ملین ڈالر کی فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خارجہ نے جمعرات کو کانگرس کو آگاہ کیا کہ وائٹ ہاؤس کے بجٹ آفس اور قومی سلامتی کونسل نے لبنان کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم امریکی حکام نے بیروت کی فوجی امداد روکنے کی وجہ نہیں بتائی۔ ایک ذریعے نے بتایا کہ محکمہ خارجہ نے کانگرس کو اس فیصلے کی وجہ واضح نہیں کی۔ محکمہ خارجہ نے بھی اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

دوسری طرف اس خطے میں کشیدگی بہت بڑھ رہی ہے . مقبوضہ فلسطین کے اندر خطرے کا سائرن بج چکا ہے کیونکہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنی تقریر کے دوران صہیونی فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظارکرو اور دیکھو کہ ہم کس وقت کس طرح تم سے اس کا انتقام لیتے ہیں۔انہوں نے نیتن یاہو کو کہا کہ تمھیں ایک ٹانگ پر کھڑا کر دیں گے۔ہم کسی صورت اسرائیل کو معافی نہیں دے سکتے۔

Comments are closed.