وزیر داخلہ کی برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت

0
24

وزیر داخلہ کی برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر مکمل تعاون کریں گے، ہمارابرطانیہ کے ساتھ صرف حکومتی سطح پر رابطہ نہیں بلکہ عوام کا آپس میں تعلق بھی بہت زیادہ ہے۔

قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے نئے ہائی کمشنر کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا صرف حکومتی سطح پر نہیں بلکہ لوگوں کا آپس میں تعلق بھی بہت زیادہ ہے۔ برطانیہ کی کر کٹ ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی ٹیم پاکستان آنے پر مکمل تعاون کریں گے۔ کرکٹ کا کھیل پاکستانی لوگوں کے دلوں سے بے حد قریب ہے۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ کے لئے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کی بہتری بے حد اہمیت کی حامل ہے۔ کرکٹ کے ذریعے سے دو طرفہ وابستگی دونوں ملکوں کو قریب رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔ اگر میں یہ کر سکوں تو میرے لئے یہ نہایت اعزاز کی بات ہو گی۔ اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کو فورا زیر غور لاتا ہوں۔

Leave a reply