وزیراعلی سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے، جعلی اکائونٹس کیس سے 30ارب روپے سے زائد نکلے ہیں،حلیم عادل شیخ

0
25

اپوزیشن لیڈر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ وزیراعلی سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے، جعلی اکائونٹس کیس سے 30ارب روپے سے زائد نکلے ہیں،بلاول کی سی وی تیار ہورہی ہے جو امریکا میں دی جائے گی، وزیراعلی اور پرچی چیئرمین امریکا جارہے ہیں،ہوسکتا ہے یہ امریکا حساب کتاب کرنے جارہے ہوں، نیب ایک آزاد ادارہ ہے، سعید غنی نیب میں پیش ہوکر جواب دیں، سعید غنی کل بھی میری کمپنی کی مشہوری کرتے رہے ہیں، پیپلزپارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتارہوں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیر اعلی سندھ گزشتہ روز ملیر میں جاکر بڑے دعوے کر رہے تھے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے سندھ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا اصل میں وزیراعلی سندھ یونس قدوائی زرداری کے فرنٹ مین ہیں جو یہ سارا کرپشن کا سسٹم چلا رہے ہیں۔
آصف علی زرداری پر نیب کیسز میں تیس ارب روپے جعلی اکائونٹس سے ریکور ہوچکے ہیں۔ پیپلزپارٹی والوں نے سندھ میں پانچ ہزار ارب کی چوری کی ہے۔مراد علی شاہ اور پرچی چیئرمین امریکا جارہے ہیں،وزیر اعلی یونس سیٹھ سے ہدایات لینے جارہے ہیں، بلاول زرداری اپنی سی وی بنا کر امریکا جارہے ہیں، آصف علی زرداری کے دور میں 340 ڈرون حملے کئے گئے تھے، جب ایک غیرت مند قوم کے عظیم لیڈر نے اعلان کیا کہ ہم اپنے ایئر بیس امریکا کو نہیں دیں گے تو یہ لوگ غلامی کرنے نکل پڑے ہیں، عمران خان نے جرا،ْت مندانہ فیصلہ کر کے امہ کی ترجمانی کی ہے۔
اب یہ دور نہیں ہے قوم اپنی غیرت کے فیصلے خود کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے بجٹ میں ہم نے چارج شیٹ دینے کا وعدہ کیا تھا جس پر تفصیلی چارج شیٹ ہر پریس بریفنگ میں دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے عوام کے 5 ہزار ارب عوام کے چوری کیے ہیں، ہم نے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے، پیپلزپارٹی کے 30جعلی اکائونٹس سے تیس ارب روپے نیب نے ریکوری کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سندھ میں جنگلات کی 28 لاکھ،58 ہزار 748 ایکڑ زمین ہے جس پر قبضے کئے گئے،سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق صرف ضلع خیر پور ضلع کے کچے اور پکے چھوٹے بڑے 47 جنگلات کی 35 ہزار 761 ایکڑ زمین پر قبضہ ہے۔،لاڑکانہ سرکل میں 17 ہزار 1 سو 81 ایکڑ زمین پر قبضہضلع جامشورو میں 4 لاکھ 66 ہزار 305 ایکڑ اراضی پر قبضے کئے گئے،عمران خان پاکستان میں جنگلات لگوا رہے ہیں سندھ میں جنگلات کاٹے جارہے ہیں،سندھ میں لاکھوں ایکڑ پر جعلی قبضے پی پی نے کروائے ہیں،مافیا کی طور سندھ کی زمینوں کو بیچ دیا ہے،نیب کو اس معاملے پر انکوائری کرنی چاہیے،ملک کے اداروں سے کہتا ہوں پی پی ملک کو کمزور کررہی ہے، وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں سندھ کی زمینوں پر جے آئی ٹی بنائی جائے، سپریم کورٹ کے موجودہ کسی جج کو سوموٹو لیکر انکوائری کرنی چاہیے، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور مجھ سے شروعات کی جائے سندھ کی سرکاری زمینیں قبضہ گیروں سے خالی کروائی جائیں۔

Leave a reply