وزیراعلیٰ سندھ کا اداکارہ بیگم خورشید اور نامور ڈرامہ آرٹسٹ انور اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس

0
24

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد اور نامور ڈرامہ آرٹسٹ انور اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں گھرانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ انور اقبال نے اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، بیگم خورشید شاہد کے پرستار آج بھی انکی یادگار اداکاری کوفراموش نہیں کرسکے ہیں۔دونوں لیجنڈ اداکاروں کی فن کے شعبے کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا

Leave a reply