fbpx

وزیراعلیٰ سندھ نے بختاور گرلز کیڈٹ کالج بلڈنگ کا افتتاح کردیا

باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بختاور گرلز کیڈٹ کالج بلڈنگ کا افتتاح کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ میں وزیراعلیٰ نے بختاور گرلزکیڈٹ کالج بلڈنگ اور کالج میں سائنسی تکنیکی بلاک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے پرنسپل کے ہمراہ پریڈ کا جائزہ بھی لیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں، گرلز کیڈڈ کالج کی طالبات کا مستقبل تابناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین جس فیلڈ میں جاتی ہیں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیتی ہیں، سندھ حکومت کالج کی ترقی کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کرے گی، آصف زرداری اور ڈاکٹر عذرافضلپیچوہو کی تعلیم کیلئے بڑی خدمات ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سخت محنت اور اچھی تعلیم آپ کو آگے لے کر جاسکتی ہے، طالبات آگے بڑھیں، ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.