وزیراعظم نے سینیٹ میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے والوں کو این آر او دے دیا، ناصر حسین

0
21
جب سے مرتضٰی وہاب نے ایڈمنسٹریٹر بنے ہیں مخالف پریشان ہیں،ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ حکومت کے جن لوگوں نے سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیا، وزیرا‏عظم نے انہیں این آر او دے دیا انہوں نے کہا کہ وزیرا‏عظم نے اعتماد کا ووٹ لے کر اپنی پاور شو کرنےکی کوشش کی لیکن سینیٹ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو اکثریت حاصل ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا امیدوار ہی چیئرمین سینیٹ بنے گا اور اپنے امیدوار کیلئے حمایت حاصل کرنے ایم کیوایم ،جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کے پاس بھی جائيں گے۔

Leave a reply