وزیراعظم شہباز شریف نے آج شب قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے سے متعلق اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر قطر کی حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جانے چاہئیں تاکہ امن و استحکام بحال ہو سکے۔قطری سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فوری رابطہ اور اظہارِ یکجہتی قطر کی قیادت اور عوام کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد خلیجی خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود انتقال کرگئے
اسرائیلی جارحیت نے بھارت کو پاکستان کے خلاف خطرناک حکمت عملی اپنانے پر اُکسایا
ایران کے میزائل حملے کے وقت ٹرمپ سچویشن روم میں موجود تھے
ایران کے میزائل حملے سے قبل امریکا نے جنگی طیارے منتقل کردیے تھے