وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس

0
29

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، ڈی جی ایم اینڈ ای شہمیر بھٹو و دیگر افسران شریک اجلاس میں کل کابینہ میں پیش ہونے والی اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی پر غور و فکر اس پالیسی کے ادراک کے بعد اساتذہ گھر بیٹھے اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے اپنی درخواست دے سکتے ہیں اساتذہ کے تبادلوں کی درخواست صرف ان اسکولز میں منظور کی جائے گی جہاں اساتذہ کی ضرورت ہوگی اساتذہ کے تبادلوں اور تعیناتی کے طریقے کار کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا محکمہ تعلیم سندھ کا ایک انقلابی قدم ہے ہم نے ای۔ٹرانسفر کے طریقہ کار کو اساتذہ اور بچوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے3 حصوں میں تقسیم کیا ہے پہلے وہ اسکولز ہیں جہاں اساتذہ کی تعداد ضرورت سے زیادہ ہے، دوسری کیٹیگری میں اساتذہ کی تعداد ضرورت کے مطابق ہے اور تیسری وہ جہاں اساتذہ کی تعداد ضرورت سے کم ہے کوشش کی جائے کہ جہاں ضرورت سے زیادہ اساتذہ ہیں انھیں محکمے کی طرف سے وہاں ٹرانسفر کیا جائے جہاں اساتذہ کی کمی ہے اب ہمیں تیزی سے کابینہ کی منظوری کے بعد ای ٹرانسفر کے تحت اسکولز میں اساتذہ کی تعداد پوری کرنے کی کوشش کرنی ہے ہم چاہتے ہیں کہ تبادلوں اور تعیناتی کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزڈ کردیں تمام ٹیچنگ اسٹاف اور دیگر افسران کا ریکارڈ ہم ڈیجیٹلائزڈ کر چکے ہیں محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کو گوگل میپ پر لوکیٹ کرکے انکی تفصیلات ایک کلک پر کردی ہیں یہ قابل ستائش ہے

Leave a reply