ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کو تحویل میں لینے پر وزیر ہوا بازی کے استعفیٰ کا مطالبہ

0
29

ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کو تحویل میں لینے پر وزیر ہوا بازی کے استعفیٰ کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کو تحویل میں لینے پرملک کی بڑی بدنامی ہے

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے طیارے کے واجبات ادا نہ کرنا شرمناک ہے ثابت ہو رہا ہے کہ نالائق وزیر اعظم ملک کے امور سے لاتعلق ہیں،سلیکٹڈ حکومت نے پہلے پائلٹوں کورسوا کیا اب قومی ایئر لائن کو رسوا کر رہی ہے

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ہوا بازی مجرمانہ غفلت تسلیم کرکے مستعفی ہو جائیں، پی آئی اے کو تباہ اور بدنام کرکے اس کے اثاثوں کو ہتھیانے کی سازش ہو رہی ہے نالائق وزیر اعظم ہر سمت تباہی مچا رہےہیں

واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پرمقامی حکام نے قبضے میں لے لیا ،طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پرملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لیا گیا،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ عدالتی احکامات پر قبضہ میں میں لیا گیا ہے

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا ہے، اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اورایک پارٹی کا کیس زیر التوا ہے،مسئلے کے احسن حل تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی، ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے،پی آئی اے حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کےلیے کوشاں ہے،

مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا،پی آئی اے نے دو طیارے ویتنام کی فضائی کمپنی سے لیز پر لیے ہیں،لیز پر لیے گئے طیاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی ہوئی، پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی،پی آئی اے کے 18 رکنی عملے کو اب 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہیں،

حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کوکولاالمپورسےاسلام آباد پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ خلیجی ممالک کی ائیرلائن سے167مسافروں کو رات8بجےاسلام آباد روانہ کی اجائے گا ،مسافر ہفتےکی صبح اسلام آباد پہنچیں گے۔ کولاالمپورایئرپورٹ پرتمام مسافروں کوسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں، سعودی عرب نے دیا بڑا جھٹکا

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی

پی آئی اے کا طیارہ کس ملک نے قبضے میں لے لیا اور کیوں؟

Leave a reply