وزیر خارجہ کا او آئی سی کے اجلاس سے خطاب، اسرائیل کو پیغام دے دیا

0
31

وزیر خارجہ کا او آئی سی کے اجلاس سے خطاب، اسرائیل کو پیغام دے دیا

باغی ٹی وی ؛ اوآئی سی وزرائےخارجہ کاغیرمعمولی ورچوئل اجلاس شروع ہوچکا ہے جس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہنگامی اجلاس طلب کرنےپراوآئی سی کےمشکورہوں،اسرائیلی فورسزنہتےفلسطینیوں کونشانہ بنارہی ہیں. پاکستان فلسطینیوں کےساتھ کھڑاہے،

وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کررہاہے،اسرائیل کی جارحیت ختم ہونی چاہیے،پاکستان اسرائیلی حملوں کی شدیدمذمت کرتاہے.اسرائیل مسلسل غزہ پربمباری کررہاہے،ہم فلسطینیوں کی مکمل حمایت اوراظہاریکجہتی کرتےہیں،اوآئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانےکیلئےفوری اقدامات کرے،

اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے،غزہ پراسرائیلی بمباری سےمعصوم بچےشہیدہورہےہیں،پاکستان مسئلےکےحل کیلئے2ریاستی فارمولےکےعزم کودہراتاہے.


اوآئی سی وزرائےخارجہ کاغیرمعمولی ورچوئل اجلاس شروع ہوگیا . وزرائےخارجہ کےورچوئل اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کررہاہے.اسرائیلی مظالم،القدس شریف کی بےحرمتی کےمعاملےپرغور کریں گے . اوآئی سی وزرائےخارجہ کاغیرمعمولی ورچوئل اجلاس جاری ہے..وزرائےخارجہ کےورچوئل اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کررہاہے،اسرائیلی مظالم،القدس شریف کی بےحرمتی کےمعاملےپرغور جاری ہے .

خیال رہے کہ ظالم اسرائیل کی غزہ پر بربربیت جاری ہے. اس انسانیت سوز بمباری میں 41 بچے شہید ہوچکے ہیں. جس کے بعد شہدا کی تعداد 154 ہو گئی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔

Leave a reply