وزیر خارجہ سے افغان وفد کی ملاقات، قریشی کا ڈنمارک کے ہم منصب سے بھی رابطہ

0
14

وزیر خارجہ سے افغان وفد کی ملاقات، قریشی کا ڈنمارک کے ہم منصب سے بھی رابطہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ کابل پر توقع سے بہت پہلے قبضہ ہوگیا

معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کو سانپ سونگھ گیا،دہلی میں مکمل سناٹا ہے،اشرف غنی نے پاکستان کی بات سمجھنے کی بجائے بھاگنا بہتر سمجھا پاکستان کابل میں سب کوسپورٹ کررہا ہے ،وزارت داخلہ میں قائم خصوصی سیل 24 گھنٹے کام کررہا ہے ،پاکستان کسی کی جیت یاشکست پر بات نہیں کرتا،پاکستان کابل سے لوگو ں کو نکالنے کے لیے کام کررہا ہے

قبل ازیں  افغان رہنماوں کے وفد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ملاقات کے بعد اپنے ایک پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان وفدسے افغانستان کی بدلتی صورتحال پرمشاورت ہوئی ہے اور وزیراعظم نے آج قومی سلامتی کااجلاس بھی طلب کیا ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظرہمیں امن مخالف عناصر پر کڑی نظررکھنا ہوگی،افغانستان سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے اور ہم چاہتے ہیں افغانستان کے لوگ ترقی کریں۔ ہم مل کر افغانستان اور خطے کی بہتری کیلئے لائحہ عمل وضع کریں اور ہمارا حتمی مقصد پرامن، متحد، جمہوری، مستحکم اور خوشحال افغانستان ہے۔ مجھے قوی امید ہے کہ ہم مل کر امن اور مفاہمت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

قبل ازیں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کو فوڈ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،افغانستان کی صورتحال اور خطے میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، ڈنمارک کے ساتھ دو طرفہ روابط کو خصوصی اہمیت دیتا ہے گرین شراکت داری کے حوالے سے ڈنمارک کی جانب سے فراہم کردہ معاونت قابل ستائش ہے، پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان، گرین شراکت داری معاہدے کی جلد تکمیل کے متمنی ہیں،پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال اطمینان بخش ہے،ہمیں توقع ہے کہ ڈنمارک حکومت، اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے "ٹریول ایڈوائزری” پر نظرثانی کرے گی، ہمیں خطے کی صورتحال کا مکمل ادراک ہے، پاکستان سے بڑھ کر کوئی ملک افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں نہیں ہو سکتا ، ڈنمارک حکومت کی درخواست پر ، گذشتہ رات،431 افغان شہریوں کو اسلام آباد سے راہداری کی سہولت فراہم کی گئی ، ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ نے اس جذبہ ء خیر سگالی کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ اور پاکستانی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغان گروہوں کے بے لچک روپے کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوئی، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے اچانک انخلاء نے غیر یقینی صورتحال کو جنم دیا،ہم صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان، افغانستان سے ڈپلومیٹک اور بین الاقوامی کمیونٹی کے انخلاء میں معاونت کر رہا ہے، عالمی برادری افغانستان میں قیام امن کی خواہاں ہے، افغان قیادت کو اس موقعے سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے، افغان مسئلے کے، وسیع البنیاد سیاسی حل، کیلئے جامع مذاکرات ہی واحد راستہ ہے،ہم ان امن مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں جو افغانستان میں انتشار اور بدامنی چاہتے ہیں اور امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، وزیر خارجہ نے ڈنمارک کے وزیرخارجہ جیب کوفوڈ کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ

کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا

جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ

پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل

کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند

افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا

پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند

کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

طالبان کا کابل پر کنٹرول،چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

Leave a reply