وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی اہم شخصیت سے اچانک رابطہ

0
25
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی اہم شخصیت سے اچانک رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی اہم شخصیت سے اچانک رابطہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاامریکی ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سے رابطہ ہوا ہے

ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات،اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ میں دو طرفہ تعلقات ہیں قیام امن کے حوالے سے دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت ہے،پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے،پاکستان اور خطے کی اقتصادی ترقی کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ناگزیر ہے خطے میں روابط کے فروغ کیلئے قیام امن بنیادی ضرورت ہے ،یواین جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پر امریکی ممبران پارلیمنٹ سے رابطے سودمند رہے

وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ اقدامات اٹھانا ہوں گے،

چیئرمین امریکی پارلیمنٹ فارن افیئر کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے،امن و استحکام کے لیے کوششیں قابل تعریف ہیں،گریگوری ویلڈن مِیکس نے شاہ محمودقریشی سےکینیڈا میں پاکستانی فیملی کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا

بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کو روکنے کے لئے پاکستان کا اقوام متحدہ سے بڑا مطالبہ

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

کینیڈین وزیرا عظم سے کہوں گا یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے،شاہ محمود قریشی

Leave a reply