وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

0
31

وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قانون سازی پر 14 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کی مشاورت سے قانون سازی پر کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی اپنی سفارشات اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو پیش کرے گی وزیردفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر اسد عمر، طارق بشیر چیمہ کمیٹی میں شامل ہیں فہمیدہ مرزا، بابر اعوان، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی کمیٹی کا حصہ ہیں اپوزیشن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، ایازصادق، راناثنا اللہ کمیٹی میں شامل ہیں شاہدہ اختر علی، نوید قمر، شازیہ مری، آغاحسن بلوچ کمیٹی کا حصہ ہیں کمیٹی اپنے ٹی آو آر کو وقتاً فوقتاً اسے بھیجے گئے معاملات کے حوالے حتمی شکل دے گی

قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی رہنما حنا ربانی کھر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی نہیں ہوتی کہ خیبرپختونخوا میں مہنگائی میں اضافہ کریں اور پھر لنگرخانے کھول دیں، پہلے غربت میں 10 فیصد اضافہ کیا پھرلنگر خانے کھول دیئے،حکومتی وعدوں اورعملی اقدامات میں تضاد ہے،چورچور کے نعروں سے معیشت پر ٹھیک نہیں ہوتی،موجودہ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے اس حکومت نے عوام سے صرف جھوٹ بولا ہے بجٹ کے اعدادوشمار اور زمینی حقائق میں بہت فرق ہے نئے ٹیکسز میں سے 70 فیصد ٹیکس براہ راست عوام کو متاثر کریں گے ہمارے وزیر خزانہ سترہ سال سے موجود سیکریٹریز کی لکھی ہوئی بجٹ تقریریں پڑھ رہے ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھیں اس وقت بنگلہ دیش کی برآمدات 39 ارب ڈالر اور پاکستان کی 24 ارب ڈالر ہیں وزیر خارجہ کو بڑی مشکل ہوتی ہے وہ اسامہ بن لادن کا بتا سکیں کہ وہ شہید ہے یا نہیں، القاعدہ نے اور اسکے رہنما نے پاکستان کے جوانوں کو مارا ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ،

ن لیگی رکن مریم اونگزیب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 100 دن میں ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کیا جوبھول گئے،منتخب وزیراعظم کو عہدے سے برطرف کیا گیا ،اس حکومت کے وزیرخزانہ اور چیئرمین ایف بی آر 4 بار تبدیل ہوچکے ہیں ،ملک میں چینی کی قیمت بڑھ گئی ،مہنگائی میں اضافہ ہوا، موجودہ حکومت میں بے روزگار یسے لوگ تنگ آ چکے ہیں ،ملک کے ہر شخص پر پونے 2 لاکھ روپے کا قروض ہے،ہمیں کیوں بجٹ کی کاپیاں ماری گئیں؟ یہ کاپیاں بے روزگار اور غریبوں کی چیخیں دبانے کے لیے ماری گئیں،یہ خون چوس ،ہڈی تھوڑ اور زکوٹا جن کابجٹ ہے عمران خان نالائق ، نا اہل بلکہ زکوٹا جن ہیں جو سب کچھ کھا گئے ہیں،

عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف

جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

ن لیگی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

جاوید لطیف کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

جاوید لطیف کی گرفتاری،شہباز شریف نے افہام و تفہیم کا پیغام دے دیا

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

ن لیگی رہنما کی عدالت پیشی، بکتر بند گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عدالت پیشی،عدالت کا بڑا حکم

ریاست مخالف بیان، جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آ گیا

جاوید لطیف،الطاف حسین اوربی ایل اے کے بیانیہ میں فرق نہیں،وفاقی وزیر

ملک کی خاطر بات کرنا غداری ہے تو ہم سب غدار ہیں، جاوید لطیف

جاوید لطیف کی عدالت پیشی، عید کہاں گزرے گی؟ عدالت کا بڑا حکم

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے ریمانڈ‌ میں توسیع، ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی

Leave a reply