fbpx

بریکنگ : وزیر تعلیم نے امتحانات بارے بڑا اعلان کردیا

بریکنگ : وزیر تعلیم نے امتحانات بارے بڑا اعلان کردیا

باغی ٹی وی : وزیر تعلیم نے تمام امتحان 15جون تک ملتوی کرنے کا علان کردیا ہے . امتحانات ملتوی کرنے کے لیے حکومت پر بہت زیادہ پریشر تھا . اس حوالے میڈیا اور سوشل میڈیا پر حکومت پر دباؤ تھا کہ امتحانات متلتوی کیے جائیں . طلبا کا یہ پرزور مطالبہ آخر کار تسلیم کر لیا گیا. اےاوراولیول کےامتحانات سےمتعلق اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ 15جون تک تمام امتحانات منسوخ کردیئےگئے،

واضح رہے ملک بھر میں کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا تھا اور وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر نومبر میں امتحانات دے .
سکتے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ برٹش کونسل ایس اوپیز کے سخت نفاذ پر عزم کیے ہوئے ہے اور حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی البتہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں اس کے لیے انہیں اضافی فیس نہیں دینا ہوگی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج سےکہا ہے کہ اے لیولزکے باقی امتحانات کے لیے 13 مہینےکی شرط پر نظرثانی کرے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کو مدنظر رکھے، امید ہے اس بارے میں جلدہی مثبت فیصلہ کیاجائےگا.

لیکن اب صحافی برادری ، والدین اور طلبا کی جانب سے بھرپور پریشر اور ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے امتحانات کو کینسل کرنا پڑا .

امتحانات پرسینئر اینکرپرسن مبشر لقمان بھی طلبہ کے حق میں بول پڑے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.