وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم مشن لے کر کس ملک پہنچ گئےِ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پیر کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے ہٰیں
دوشنبہ ہوائی اڈے پر تاجکستان کے نائب وزیر خارجہ حسین زادہ مظفر، تاجکستان میں پاکستان کے سفیر عمران حیدر، نائب سفیر شاہد علی سہیڑ اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ منگل کو تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں منعقدہ “نویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسیس” کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے پہنچ گئے
وزیر خارجہ کل تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں منعقدہ "نویں ہارٹ آف ایشیا – استنبول پراسیس" کانفرنس میں شرکت کریں گے pic.twitter.com/5rOEZu4Wjm
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) March 29, 2021
وزیر خارجہ نویں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے وزیر خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنے تاجک ہم منصب سراج الدین مہرالدین و تاجک اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے خطاب میں افغان عمل میں پاکستان کی مثبت کاوشوں اور علاقائی فریم ورک کے اندر افغانستان کی ترقی اور روابط کے لئے حمایت کو اجاگر کریں گے۔
توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ تاجکستان ،دونوں ممالک کے درمیان تاریخي ، ثقافتی اور تمدنی اقدار کی بنیاد پر استوار دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں قیام امن کے لئے کاوشوں کے فروغ کے حوالے سے معاون ثابت ہوگا