وزیرمنصوبہ بندی کی کارکردگی کی محض تشہیرکیلئے 61 کروڑ64 لاکھ سے زائد کابجٹ مختص ہونیکا انکشاف

قائمہ کمیٹی کااجلاس، وزارت اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی کارکردگی کی محض تشہیر کیلئے پی ایس ڈی پی میں 61 کروڑ64 لاکھ سے زائد کا بجٹ مختص کئے جانے کا انکشاف ،کمیٹی برہم
آئندہ مالی سال کیلئے مزید 10کروڑ روپے کی فراہمی کی بھی درخواست
یہ کام وزارت اطلاعات ونشریات کاہے تشہیرکرنا کون ساترقیاتی کام ہے جو پیسے ضائع کئے جارہے ہیں،قائمہ کمیٹی کا تشویش کا اظہار، وزارت کو ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ منصوبہ ختم کرنے کی ہدایت
قائمہ کمیٹی حویلیاں تھاکوٹ موٹروے پر ٹنلز میں بجلی کی عدم فراہمی پربھی برہم ، چیئرمین این ایچ اے اور سی ای او پیسکو کو طلب کرلیا
اسلام آباد(محمداویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات میں انکشاف ہواہے کہ وزارت کی جانب سے وفاقی وزیر اوروزارت منصوبہ بندی کی کارکردگی کے لئے ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے نام سے پرنٹ ، الیکٹرانک اورسوشل میڈیا پرمحض تشہیر کے لیے پی ایس ڈی پی میں ایک بڑا بجٹ یعنی 61 کروڑ64 لاکھ سے زائد کی رقم مختص کی گئی جس میں سے 253ملین سے زائد خرچ بھی ہوگیا ہے اور اگلے مالی سال کے لیے مزید سو ملین (10کروڑ) روپے کی بھی درخواست کردی ،قائمہ کمیٹی میں موجود اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے ایسے پراجیکٹ کے نام پراتنی رقم مختص کئے جانے پر تشویش اوربرہمی کااظہار کرتے ہوئے منصوبہ ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کام وزارت اطلاعات ونشریات کا ہے تشہیرکرنا کون سا ترقیاتی کام ہے جو پیسے ضائع کئے جارہے ہیں۔ کمیٹی نے حویلیاں تھاکوٹ موٹروے پر ٹنلز میں بلاتعطل بجلی کی عدم فراہمی پر چیئرمین این ایچ اے اور سی ای او پیسکو کو کمیٹی میں طلب کرلیا،
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا۔کمیٹی میں شیر اکبر خان ،شوکت علی ،سید فیض الحسن ،شیر علی ارباب ،نواب شیر،عمران خٹک،محمد ساجد،محمد جنید انوار،سردارمحمدعرفان ڈوگر،شیزہ فاطمہ خواجہ ودیگر ارکان نے شرکت کی ۔قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح متعلقہ حلقے کے ایم این ایز سے کرایا جائے ۔ کمیٹی میں حویلیاں تھاکوٹ ٹنلز میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا معاملہ زیر غورآیا۔اراکین کمیٹی نے ٹنلز میں بجلی کی بندش پر شدید برہمی کااظہارکیا۔رکن کمیٹی شیر علی ارباب نے کہا کہ گاڑی گزرتے وقت اگر ٹنل کی بجلی بند ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جب منصوبہ بن رہا تھا اس وقت اس کو منصوبے میں کیوں شامل نہیں کیا گیا،ٹنلز میں بجلی کی فراہمی سب سے پہلا کام تھااین ایچ اے جلد ازجلد اس مسئلے کو حل کرے۔این ایچ اے حکام نے کہاکہ بجلی بند ہونے اور وولٹیج کی کمی کی وجہ سے مسائل ہیں نیا فیڈر ڈالنا پڑے گا تب ہی بلا تعطل بجلی فراہم ہوگی جس کے لیے ہم نے درخواست دیدی ہے۔کمیٹی نے حویلیاں تھاکوٹ ٹنلز میں بجلی بندش کے معاملے پر چیئرمین این ایچ اے اور سی ای او پیپکو کوطلب کر لیا۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا فائنل بل کمیٹی میں پیش نہ کرنے پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بل کے ڈرافٹ کو کمیٹی میں پیش کرنے کا وقت دیا جائے اور جو ذمہ دار افسر ہے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔ حکام نے بتایا کہ تین دن میں ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیں گے کمیٹی میں آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی تجاویز زیر غور آئے حکام نے بتایاکہ اس مالی سال کی پی ایس ڈی پی میں 70فیصد بجٹ استعمال کرلی ہے۔ اراکین کمیٹی نے پی ایس ڈی پی تجاویز کے دوران بریفنگ پرعدم اطمنان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بریفنگ میں بہت زیادہ غلطیاں ہیں ۔حکام نے بتایا کہ 25 جاری منصوبوں کیلئے 12 ارب ترقیاتی بجٹ کی تجویز ہے،ارکان کمیٹی نے کہاکہ آپ کمیٹی میں آئے ہیں آپکے فگرز ہی درست نہیں،
پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران
نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف
اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟
وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام
زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے
ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟
مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج
میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل
وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں
سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل
کمیٹی میں حکام نے انکشاف کیا کہ مواصلات کے ترقی کے منصوبوں کے حوالے سے بھی ایک منصوبے پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے اور کل منصوبے کی لاگت 61 کڑور64لاکھ 10ہزار روپے ہے جون 2021میں253 ملین روپے خرچ ہوئے ، مالی سال 2021-22میں 50 ملین رکھے گئے جن میں سے 5.4ملین روپے خرچ ہوگئے جبکہ 20 ملین کی منظور ی باقی ہے اگلے مالی سال میں اس کے لیے 100 ملین مانگے ہیں ۔تفصیل پر کمیٹی کوبتایا گیا کہ ان پیسوں سے وزیرمنصوبے بندی کے لیے ریگولر پریس کانفرنسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اس کے ساتھ کامیاب جوان پروگرام سمیت دیگر حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا جاتا ہے اس کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ وفاقی وزیرکی بیٹ رپوٹرز کے ساتھ ملاقات کرائی جاتی ہے، روزانہ کی بنیاد پر میڈیا چینل پر ٹکر چلائے جاتے ہیں ،خبروں کی تردید جاری کی جاتیہے وزیر کے انٹرویوز پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا میں کرائے جاتے ہیں اس کے ساتھ اشتہاری مہم چلائی جاتی ہےاس کے ساتھ اپنی ویب سائیٹ کو اپڈیٹ کیا جاتا ہے ۔
ارکان کمیٹی نے کہاکہ یہ کون سی پی ایس ڈی پی ہے یہ کوئی ترقیاتی منصوبہ ہے جو اس کو ترقیاتی منصوبوں میں رکھا گیا ہے اس کے لیے وزاررت اطلاعات ونشریات موجود ہے یہ اس کا کام ہے اس کوپی ایس ڈی پی سے نکالاجائے حکومتی رکن کمیٹی عمران خٹک اور شیرعلی ارباب نے بھی مخالفت کردی جبکہ اپوزیشن سے شیزہ فاطمہ نے اس کو پی ایس ڈی پی سے نکالنے کا کہا۔ حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ یہ منصوبہ 2025 تک ہے یہ منصوبہ سی ڈی ڈبلیوپی نے 2013میں منظور کیا تھا اور 29 مارچ 2018میں اس پر نظر ثانی کی گئی ۔ جون 2021 تک منصوبے کے 41 فیصد فنڈز استعمال ہوگئے ہیں جو کہ 253ملین روپے بنتے ہیں ۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کی پی ایس ڈی پی میں وزارت آئی ٹی کیا کررہی ہے جو یہ منصوبہ منصوبہ بندی کررہی ہے جس پر حکومتی رکن شیر علی ارباب منسٹری آف آئی ٹی قومی اسمبلی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔کمیٹی نے جزوی طورپر پی ایس ڈی پی کی منظوری دے دی ۔
کرتار پور جاتے ہوئے کبھی حکومت نے سوچا کہ اس سڑک کی کیا حالت ہے؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
سکھوں کو بسوں میں بٹھا کر کرتارپور بھیج کر حکومت بین الاقوامی سطح پر کیا پیغام دینا چاہتی ہے،عدالت
کرتارپور پاکستان کی امن دوست خواہش کی جیتی جاگتی مثال ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو
وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری
بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب