وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ کی منظوری کے بعد ملاقات کی، وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو بجٹ 25-2024 کی منظوری پر سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پینشنرز اور مزدوروں کو ریلیف دیا، بجٹ میں صحت، تعلیم، زراعت اور آئی ٹی شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ اشرافیہ اور ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، ایسا ممکن نہیں کہ غریب ٹیکس دے اور اشرافیہ کو ٹیکس مراعات دی جائیں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہے، الحمداللّٰہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں حکومت، اتحادی ارکان اور حزب اختلاف سب نے بھرپور حصہ لیا، امید کرتے ہیں نیا بجٹ پاکستان کے لیے ترقی و خوشحالی میں معاون ثابت ہوگا، پوری کوشش کی موجود وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، اداروں میں اصلاحات اور اداروں کی نجکاری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم کی عوام دوست بجٹ 2024-25 کی منظوری پروزیر خزانہ کی پزیرائی

Latest from اسلام آباد

محسن نقوی صاحب ، وہ دن دور نہیں جب آپ منصوبے ایک دن میں مکمل کروائیں گے،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ 10 مئی کو پاکستانی قوم نے اپنے اتحاد و اتفاق سے دشمن کو تاریخی شکست دی جسے وہ

بھارت نے پانی روکا تو یہ اعلان جنگ ہو گا، سینیٹ اراکین
سینیٹ اراکین نے یک زبان ہو کر واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ناقابل تنسیخ و ترمیم ہے ، اپنے حصے کے پانی

جنید فیملی فاؤنڈیشن کا پاکستانی خواتین کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسیف کے ساتھ معاہدہ
جنید فیملی فاؤنڈیشن نے گیٹس فاؤنڈیشن اور یونیسف کے ساتھ ایک تاریخی تعاون کا معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کی

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے متعدد اہم ممالک کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ایک بڑے سفری دورے پر روانہ ہوں گے جس کے دوران وہ ترکی، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر،

آئی ایم ایف پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام لانے میں مددگار ثابت ہوا،صدر مملکت
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے جہاد اظہور کی قیادت میں عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں