وزیر اعلی محمود خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کی پریس کانفرن

0
29

 

کورونا وبا کے حوالے سے خیبر پختوخوا کو بہت زیادہ چیلنجز درپیش تھے۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیر اعلی محمود خان نے کورونا سے متعلق تمام امور خود لیڈ کیا ہے، :کورنا کے سلسلے میں وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور چیف سیکریٹری نے فرنٹ لائن پر کام کیا ہے، صوبائی حکومت کے موثر اور بروقت اقدامات کی وجہ سے صوبے میں کورونا کیسز میں واضح کمی ائی ہے، لیکن وبا کا خطرہ ابھی بدستور موجود ہے اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے،  عوام سے پر زور اپیل ہے کہ عید الاضحٰی سادگی سے منائیں،  پورے خطے میں کورونا کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال حوصلہ افزا ہے.
حکومت جو بھی اقدامات اٹھا رہی ہے وہ عوام کی جانوں کو محفوظ کرنے کے لئے ہیں.عید الاضحٰی کے موقع پر وبا پھیلنے کے خدشات ہیں عوام احتیاط کریں، عوام عید سادگی سے اور اپنے گھروں پر منائیں،اس عید پر کورونا سے شہید ہونے والوں کو خصوصی طور پر یاد کیا جائے،  عید کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی کی عوام سے اپیل .

میں نے خود بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے کابینہ ممبران کو بھی عید سادگی سے منانے کی ہدایت کی ہے،  عید کے موقع پر شہری سیاحتی مقامات کی طرف نہ جائیں،  عید کے بعد سیاحتی مقامات کو کھولنے کے لئے این سی سی کے اجلاس میں مشاورت کی جائے گی، محمود خان

Leave a reply