وزیراعلیٰ سندھ کا مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

0
29

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےپولیس اور کمشنرکراچی کوہدایت کہ سختی سےایس اوپیزپرعمل کرائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں کوروناکیسز5.4 فیصد ، صحتیابی کی شرح93 فیصد اور شرح اموات 1.6 فیصد ہے جبکہ اپریل میں کوروناکے154 مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور کمشنرکراچی کوہدایت کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے، سختی سےایس اوپیزپرعمل کرائیں اور ایس اوپیزپرعمل کرانےکیلئےوزراشہرکادورہ کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد اور شرقی کراچی میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یاد رہے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 79 مریض انتقال کر گئےٟ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 149 ہوگئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 45 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 4 ہزار 213 رہی، جب کہ کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.16 فی صد رہی۔
کرونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہو چکی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 626 ہے۔

Leave a reply