
(19 مارچ 2021 شام 5:08 )وزیر اعظم عمران خان کا یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں نیو بلاک کا افتتاح کردیا۔. وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ، وزیر اعظم عمران خان نے آج سوات ایکسپریس وے کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سید وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔زلام کوٹ، مالاکنڈ آمد پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل کمال اظفر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
ڈائریکٹر جنرل فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے 80 کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے پر 7 انٹرچینج قائم ہیں۔ ایکسپریس وے پر تین سرنگیں نکالی گئیں ہیں جن کی لمبائی 1266, 271 اور 324 میٹر ہے۔بریفنگ کے بعد وزیر اعظم نے سرنگوں کی تکمیل کے بعد منصوبے کا افتتاح کیا اور سرنگوں کا جائزہ بھی لیا۔