وزیر اعظم کی اسامہ ستی کے لواحقین سے ملاقات ، انصاف کی یقین دہانی

0
22

وزیراعظم عمران خان کی مرحوم اسامہ ستی کے والد ندیم یونس ستی سے ملاقات۔وزیراعظم نے مرحوم اسامہ ستی کی روح کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

وزیراعظم نے المناک واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے والد کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے اسمہ ستی کو پولیس نے روکا نہ رکنے پر 22 گولیاں فائر کیں جس میں سے چھ اسامہ ستی کو لگ گئیں جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اس واقعے کے خلاف شدید اجتجاج ہوا اور سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا

Leave a reply