وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا پلان 24گھنٹے میں طلب کیا ہے،مریم اورنگزیب

0
52

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کا ہنگامی پلان 24گھنٹے میں طلب کر لیا اور توانائی، پٹرولیم اور خزانے کے وزیروں کی کمیٹی کو قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا ہے

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پانچ گھنٹے طویل جاری رہنے والے اجلاس میں لودشیڈنگ ،مہنگائی سمیت تمام صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کے پلان پر موثر عملدرآمد کرائیں گے.

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ملک میں توانائی کی مجموعی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا جبکہ صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں پر بریفنگ دی گئی .

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران متعلقہ وزرا کو صنعت اور گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں توازن لانے کی ہدایت کی ہے ،وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی کی کہ ایسا پلان بنائیں جس سے عوام کو لوڈشیڈنگ میں کمی خود محسوس ہو.

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف ملک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر وزراء اور افسروں پر برس پڑے اور تمام وضاحتیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وضاحتیں نہیں عوام کو تکلیف سے نجات چاہیے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں توانائی بحران پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں لوڈشیڈنگ کی وجوہات، محرکات اورسدباب کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی وضاحتوں کو مسترد کردیا، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام تکلیف میں ہیں، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ بھی کریں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، عوام کومشکل سےنکالیں، کوئی وضاحت نہیں چاہیے، عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سےنجات چاہیے۔

وزیر اعظم کی سرکاری افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے شارٹ اور لانگ ٹرم پلان تیار کیا جائے، شارٹ ٹرم پلان کے تحت لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں فوری واضح کمی لائی جائے، وزیر اعظم نے سستی اور وافر مقدار میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کرنے کہ بھی ہدایت کی۔

Leave a reply