وزیرِ خارجہ کی کراچی آمد سندھ حکومت پر کڑی تنقید

0
42

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تیرہ سال میں سندھ کے لوگوں کی بس ہوگئی، اب وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز بھٹو کے بیٹے امیر بخش بھٹو سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ نے زرداری فیملی کو بے پناہ موقع دیا، سندھ کے عوام نےانہیں اقتدار دیا اور اعتماد کیا، قربانیاں دیں، آج سندھ کے لوگ جس کیفیت سے دوچار ہیں سب کے سامنے ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، صوبے کے عوام کی تیرا سال میں بس ہوگئی ہے، سندھ کے لوگ دیکھ رہے ہیں کون متبادل ہوسکتا ہے؟ اسی تناظر میں دو ہزار تئیس میں سندھ کا فیصلہ مختلف ہوسکتا ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں سندھ میں زمینوں پر قبضے کئے گئے، مظلوم لوگوں پر ظلم کیا گیا، جی ٖڈی اے بھی پیپلزپارٹی کی پالیسیزسے نالاں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں کرونا ویکسین جو مفت دی جارہی تھی اس کو بھی نہیں بخشاگیا۔

Leave a reply