fbpx

وزیر صحت سندھ اپنے جعلی چیئرمین کو کورونا کی بجاء عقل کی ویکسین لگائیں

‏بلاول زرداری کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کا رد عمل.

حلیم عادل شیخ نے محکمہ سندھ کے اسکیمز کی تفصیل ٹوئٹ کردی۔سندھ کے لوگوں کے لیے صحت کارڈ میں رکاوٹ بلاول زرداری ہیں۔

تعصب کے باعث سندھ کے لوگ صحت تعلیم کی سہولیات سے محروم ہیں۔سندھ حکومت کی اپنی کتابیں دیکھ لیں اربوں روپے بجٹ لیکن زمین پر خرچ صفر کیا۔

بلاول ہاؤس، سی ایم ہاؤس، راول محل، انور محل کو سندھ سمجھنے والے پرچی چیئرمین وفاق فوبیا میں مبتلا ہیں.

‎‏وزیر صحت سندھ سے گزارش ہے کہ وہ اپنے جعلی چیئرمین کو کورونا کی بجاء عقل کی ویکسین لگائیں.

وفاق سندھ میں منصوبے شروع کرنے لگتا ہے تو سندھ حکومت این او سی نہیں دیتی.سندھ کی عوام جیالی سرکار کا تخت گرانے کے لیے تیار ہے.