وزیر ہوابازی نے سول ایوی ایشن کو نئی ہدایات جاری کر دیں

0
22

وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے ڈی جی سی اے اے کو ادارے میں اصلاحات جلد مکمل کرنے، فلائٹ سیفٹی آڈٹ اور پائلٹس لائسنس پر اصلاحات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان سی اے اے کو پانچ فروری تک مہلت دے رکھی ہے۔غلام سرور خان نے اجلاس میں فلائٹ سیفٹی آڈٹ اور پائلٹس لائسنس پر اصلاحات جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا

۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر ہوابازی نے ڈی جی سی اے اے کو ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے سے مل کر تمام سیفٹی معاملات حل کریں۔وزیر ہوابازی نے کہا کہ پی آئی اے کے اقدامات کو یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ’ایاسا‘ نے سراہا ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ سی اے اے نے اب تک ’اکاو‘ کے تحفظات دور کیوں نہیں کیے؟ وزیراعظم کو بھی اس سے متعلق تحفظات ہیں، جلد دور کیے جائیں۔

وزیر ہوا بازی نے پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی کے تجربہ سے سی اے اے کو فائدہ اٹھانے کی ہدایت کردی۔فلائٹ سیفٹی کا آڈٹ نہ ہونے سے پی آئی اے کی یورپ کیلیے پروازیں التوا کا شکار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کے فلائٹ سیفٹی تحفظات دور کردیےتھے، ایاسا نے پی آئی اے کی یورپ کیلیے پروازوں کو اکاو کے سیفٹی آڈٹ سے مشروط کیا

Leave a reply