اپوزیشن حکومت ختم کر سکتی ہے یا نہیں؟ وزیر خارجہ کا بڑا دعوی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی ابہام نہیں رہا کہ بھارت منصوبہ بندی کے تحت پاکستان میں دہشتگردی کے لیے اپنے وسائل فراہم کررہا ہے، بھارت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے ،بھارت سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے،بھارت نے اس سیل کے لیے 80ارب مختص کیے ، ہم نے صرف باتیں نہیں کی شواہد بھی پیش کیے،آزاد کشمیر کے لیے بھارت کی سوچ کچھ اچھی نہیں ، بھارت نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے ،
ہم نے بھارت کے عزائم کو نہ صرف سمجھنا ہے بلکہ ناکام بھی بنانا ہے ،ایٹمی جنگ خود کشی ثابت ہوگی ،اگر ایسا ہوا تو خطہ کا امن و آمان داؤ پر لگ سکتا ہے

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ملتان اور حیدرآباد کورونا وائرس کے ہاٹ سپاٹ ہیں ، اپوزیشن کی خواہش ہے کہ حکومت ختم ہوجائے گی یہ محض انکی خواہش ہی ہے ، اپوزیشن رہنما اکثر جوش وخطابت میں اپنے رہنماؤں کو روند ڈالتے ہیں ، ان کی باتوں سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ انکی صفوں میں اتحاد نہیں ، کئی رہنما اپنے قائدین کے بیانیے سے مطمئن نہیں لیکن وہ ظاہر نہیں کر سکتے ، ، اپوزیشن پہلے فیصلہ کرلے کے وہ کیا چاہتے ہیں ،
ووٹر جلسوں میں جاتا ہے تقریریں سنتا ہے لیکن وقت اپنی مرضی سے دیتا ہے ،جتنے بڑے جسلے ہم نے کیے پھر تو 2013 میں بھی ہماری حکومت ہونی چاہیے تھی ، اسلام آباد نشست کے دوران یہ بات پوچھی گئی کہ گلگت بلتستان الیکشن کو کیسے شفاف بنایا جائے ، الیکشن کی نشست کی دفعہ ان کو بلایا گیا لیکن یہ نہ آئے ،

مزید انہوں نے کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کی عوام کی آسانیوں کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے، اگر یہاں بیٹھنے آلے سیکرٹریز کہتے ہیں ہمارے پاس اختیارات نہیں تو وہ غلط کہتے ہیں ، سیکٹریٹ کے فنڈز ریلیز ہوگئے جگہ کا انتخاب بھی کرلیا ہے لیکن مکمل بحال کرنے میں وقت لگے گا

Comments are closed.