وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی راولپنڈی میں علامہ اقبال پارک آمد

0
36

لاہور18اگست:وزیر اعلی عثمان بزدار نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سیاحتی مقامات کی سیر کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کر دیا.وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا.وزیر اعلی عثمان بزدار کو ڈبل ڈیکر بس سروس کے بارے میں بریفنگ دی گئی.

ڈبل ڈیکر بس سروس کا روٹ علامہ اقبال پارک سے پاکستان مونومنٹ تک ہو گا.وزیر اعلی عثمان بزدار نے شجر کاری کے قومی دن کے موقع پر پارک میں پودا بھی لگایا.وزیر اعلی عثمان بزدار نے شجر کار ی مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی.وزیر اعلی عثمان بزدار کا ڈبل ڈیکر بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب.

سیاحت وز اعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے – کورونا کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ماند رہیں – گھٹن کم ہونے کے بعد صوبے میں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں -راولپنڈی کے عوام سے کیاگیاایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے -ڈبل ڈیکر بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تحفہ ہے-عثمان بزدار

لوگ ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے سیاحتی اورتاریخی مقامات کی سیر کرسکیں گے-ڈبل ڈیکر بس پر سفر کرنے والے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو رعایت دی جائے گی- ڈبل ڈیکر بس کا ٹرمینل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے – کوہ سلیمان سے مری تک پنجاب کو ٹورسٹ حب بنائیں گے -پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کا بہت پوٹینشل ہے – عثمان بزدار

کوٹلی ستیاں میں سیاحت کو فروغ دینے کا پراجیکٹ لا رہے ہیں – کوٹلی ستیاں کو ملانے والی رابط سڑکیں بنائی جائیں گی جس سے سیاحت کو فروغ اور لوگوں کو نیا سیاحتی مقام ملے گا- سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے – ڈبل ڈیکر بس سروس کا جلد بہاولپور میں بھی آغاز کریں گے – عثمان بزدار

وزیر اعلی عثما ن بزدار کا سیاحت کے فروغ کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھانے کا اعلان

پنجاب کے اندر سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے- صوبے کے تمام شہروں میں سیاحت کو فروغ دیں گے -پوٹھوہار کے خطے میں سیاحت کو پروموٹ کریں گے -نالہ لئی پراجیکٹ کی فزیبلٹی مکمل ہونے والی ہے – یہ منصوبہ ہماری حکومت مکمل کرے گی- راولپنڈی رنگ روڈ کے حوالے سے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی۔
راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو اسی برس مکمل کر لیا جائے گا- عثمان بزدار

راولپنڈی میں سیاحت کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ بھی بنا رہے ہیں – سیاحت کے فروغ کے لئے ضرورت پڑنے پر مزید بسیں بھی فراہم کریں گے – جہلم، چکوال اور اٹک میں خوبصورت مقامات اورجھیلیں ہیں، ان علاقوں میں سیاحت کے بہت مواقع ہیں – کچھ عرصہ قبل مری کا دورہ کیا اور مری کے مسائل کے حل کے لئے ہدایات دیں – مری میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے – عثمان بزدار

کوہسار یونیورسٹی کی منظور ی ہو چکی ہے – عثمان بزدار
مری سمیت پنجاب کے سیاحتی مقامات پر سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے- سیاحت کے فروغ کے لئے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے اوپن کیا گیا ہے- مری میں ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے – مری کی سب ڈویژن کو اپ گریڈ کریں گے اور نیا تھانہ بھی بنائیں گے – پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے – جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے مختص 33 فیصد بجٹ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا- عثمان بزدار

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز تعینات کئے جائیں گے جو مکمل با اختیار ہوں گے – اس حوالے سے پنجاب کابینہ نے رولز آف بزنس میں ضروری ترامیم کر دی ہیں – وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ہے جلد اپنی منزل تک پہنچیں گے – وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری، صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان، راجہ راشد حفیظ، مشیر آصف محمود،اراکین اسمبلی،چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈسردار تنویر الیاس، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply