شمالی وزیرستان،ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ، ایسا اعلان کر دیا کہ حکومت پریشان ہو گئی

0
24

شمالی وزیرستان،ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ، ایسا اعلان کر دیا کہ حکومت پریشان ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے عوام نے ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا مظاہرین نے میرانشاہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکرکے ٹریفک کیلئے رکاؤٹیں کھڑی کردیں جس کی وجہ سے بڑی بڑی گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں,

مظاہرین کا کہنا تھا کہ آپرپشن ضرب عضب کی وجہ سے ہمارے کھربوں کے نقصانات ہوئے ہیں لیکن اب تک اتمائزئی قوم کو کسی نے معاوضہ نہیں دیا ہے شمالی وزیرستان کے عوام نے امن کے نام پر بہت قربانیاں دی ہیں مزید قبائلیوں کودھوکہ نہ دیا کرے ہمارا احتجاج ملک کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حق کیلئے کررہا ہے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کہ تین سال ہم نے تکلیف کی زندگی بسر کی ہے نقصانات کا نہ سروے کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی نقصانات کا معاوضہ ملا ہے جب ضلعی انتظامیہ نے سروے کررہی تھی تو ڈی سی نے کوئی بھی مشر اعتماد میں نہیں لیا اور جو فہر ست جاری کی ہے اس میں زیادہ گھروں کے نام نہیں ہیں ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ڈی سی شمالی وزیرستان کو قبائلی کے نام پر جتنا فنڈ آیا ہے وہ کسی کو ہم نہیں دیں گے چھین کے لیں گے افسران ہمارے پیسے پے جیبیں گرم نہ کرے عوام لالچ میں نہ ڈالے اب وہ وہی عوام نہیں ہیں اب بیدار ہوچکے ہیں ہم نہ اپنے آپ کو نقصان دے رہے ہیں اور نہ کسی اور کو دیں گے

مظاہرین نے حکومت اور حساس اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مسئلے پر رحم کرکے اپنا حق دیاجائے بصورت دیگر اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

Leave a reply