سب مل کر پرفارم کرتے ہیں:میری ذاتی کوئی حیثیت نہیں ،بابراعظم

0
27

کراچی:سب مل کر پرفارم کرتے ہیں:میری ذاتی کوئی حیثیت نہیں ،بابراعظم نے دل کی باتیں شیئر کریں ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کا انحصار صرف مجھ پر نہیں ہے، سب مل کر ہی پرفارم کرتے ہیں جس کا میں بھی حصہ ہوں، ایگریشن فیلڈ میں دکھانا اچھا نہیں لگتا۔

ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ خوش آئند بات ہے جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آئی، خوشی ہے کہ میرا بطور کپتان ڈیبیو پاکستان میں ہورہا ہے۔

 

بابر اعظم نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کیلئے جو پلان بنایا ہے اسی پر عمل کریں گے، پہلے بیٹنگ یا فیلڈنگ کا فیصلہ جو ہوگا بتا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ شائقین کے بغیر کرکٹ کا مزا نہیں ،پلیئنگ الیون منتخب کرنے کا کوئی پریشر نہیں ہوگا ،

بابراعظم کہتے ہیں کہ پہلے بھی پلیئنگ الیون میں میری مشاورت شامل ہوتی تھی، پلیئنگ الیون میں کوچ کی رائے بہت ضروری ہوتی ہے حتمی فیصلہ کپتان کا ہی ہوتا ہے۔

Leave a reply