ورلڈ ہیڈر ایڈ

کشمیر کا کیس بڑی حکمت عملی سے آگےبڑھا رہے ہیں ، قوم اعتماد کرے

طورخم : پاکستان بڑی حکمت عملی سے کشمیر کے معاملے کو آگے لے کر بڑھ رہا ہے ان حالات میں اس وقت اگر کوئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر لڑنے گیا تویہ اچھا نہیں‌ہو گا بلکہ یہ کشمیریوں سے دشمنی ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے کہا قوم اعتماد کرے کشمیریوں کو تہنا نہیں چھوڑیں گے
وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے فعال رہنے والے طورخم ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت بھرپور دباؤ میں ہے، جو کسر رہ گئی ہے وہ جنرل اسمبلی میں خطاب سے پوری ہوجائے گی۔

پیسے مک گئے: جامعہ کراچی شدید مالی بحران کا شکار ، تنخواہوں کے لیے پیسے نہیں‌

بھارت کی طرف سے کشمیر کو ہتھیانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لیے تمام تر کوششیں‌بروئے کار لائیں‌گے ، وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل 370 کے بحالی اور مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے سے پہلے بھارت سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔

24 گھنٹے فعال رہنے والے طورخم ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گھوٹکی میں ہندو کمیونٹی پر حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات ان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.