مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کیخلاف ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف کا فوجی جوانوں سے خطاب

0
22

راولپنڈی : مادروطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کیخلاف ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف کا فوجی جوانوں سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے عیدفوجی جوانوں کے ساتھ منائی ،

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کے خلاف ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید کے روزپاک افغان بارڈرپر پہنچے جہاں انہوں نے فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور بارڈرسیکیورٹی انتظامات کوسراہا۔

پشاورپہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کورکمانڈرپشاور نے آری چیف کا استقبال کیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک افغان بارڈرپرباڑلگانے کے عمل کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے سرحدوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اورمادر وطن کے دفاع کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کے خلاف ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔

آرمی چیف نے فارمیشن کی سماجی، اقتصادی جاری منصوبوں میں سول انتظامیہ سے تعاون کی تعریف بھی کی اور کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a reply