پر امن انتخابات ہماری ذمہ داری ہے پوری کریں گے ، گورنر خیبرپختونخواہ

0
29

پشاور:خیبر پختون خواہ میں ضم ہونےوالے قبائلی علاقوں میں‌ انتخابات کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا گورنر ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ ایپکس کمیٹی کے مطابق قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کیلئے تمام عسکری و سول سیکیورٹی ادارے پوری طرح تیار ہیں۔

شاہ فرمان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ سلیم خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹینینٹ جنرل شاہین مظہر محمود، انسپکٹر جنرل پولیس محمد نعیم اور سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخواہ سمیت دیگر عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں انتخابات سے متعلق سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایپکس کمیٹی کے مطابق حتمی سیکیورٹی پلان کے مطابق 34 ہزار 4 سو ستانوے سیکیورٹی اہلکار بشمول آرمی، پولیس، خاصہ دار، لیویز اور ایف سی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں۔ جبکہ انتخابات کیلئے 1897ء پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جہاں 28 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا ووٹ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو قبائلی اضلاع میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کو روکنے کی ہدایت بھی کی۔گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ پرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد حکومت کی ترجیحی ذمہ داری ہے۔

Leave a reply