جنہوں نےگیلانی کونااہل کروایا،انہی کےووٹوں سے گیلانی کوپارلیمنٹ میں لےآئے’یہ ہےہماراسیاسی انتقام:بلاول بھٹو

0
33

کراچی :’جنہوں نےگیلانی کو نااہل کروایا، انہی کے ووٹوں سے ہم گیلانی کو پارلیمنٹ میں لےآئے’یہ ہے ہمارا سیاسی انتقام:اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ جن جماعتوں نے گیلانی کو نا اہل کروایا، انہی کے ووٹوں سے ہم گیلانی کو پارلیمنٹ میں لے آئے۔

نوڈیرو میں سابق وزیراعظم اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ 3 سال میں ملکی معیشت کو جتنا نقصان پہنچا ، ملکی تاریخ میں نہیں پہنچا ، ایسی مہنگائی آپ کے بزرگوں نے بھی نہيں دیکھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کے ساتھ کام کیا جن لوگوں نے آصف زرداری پر تشدد کیا،11 سال جیل میں رکھا، بڑے مقصد کے لیے ہمارے ساتھ جو ہوا وہ بھولنے کے لیے تیار ہیں،جن جماعتوں نےگیلانی کو نااہل کروایا، انہی کے ووٹوں سے ہم گیلانی کو پارلیمنٹ میں لےآئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں مل کربرابری اور عزت کے ساتھ کام کریں، پیپلزپارٹی اپوزیشن کے ساتھ مل کریا اکیلے اپوزیشن کے لیے تیار ہے ، افسوس ہےجب لانگ مارچ کے موقع پرسب تیاری تھی تو اپوزیشن نے اپوزیشن کے ساتھ اپوزیشن شروع کی۔

Leave a reply