لندن :ہم برطانیہ کے غلام نہیں رہ سکتے : سکاٹ لینڈ نے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کیلیے دوسرا ریفرنڈم کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے اوراس سلسلے میں اقدامات بھی شروع کردئیے گئے ہیں
ذرائع کے مطابق اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی جانب سے یکطرفہ طور پر دوسرا ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایس این کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی میں اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے انتخابات میں ایس این پی جیتی تو قانونی ریفرنڈم کرایا جائے گا، آج 11 نکاتی روڈ میپ پیش کیا جائے گا۔
اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے ریفرنڈم روکنے کی کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔