جب تک مسلم مخالف شہریتی قانون واپس نہیں لیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا،خواتین ڈٹ گئیں

0
25

نئی دہلی :جب تک مسلم مخالف شہریتی قانون واپس نہیں لیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا،خواتین ڈٹ گئیں،اطلاعات کےمطابق متنازع شہریت قانون اوراین آرسی کے خلاف ملک بھر میں پروٹیسٹ اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس قانون کوپارلیمنٹ سے پاس ہوئے ایک ماہ کا وقت مکمل ہوچکاہے اور اس دوارن اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مسلسل بڑھتا جارہاہے ۔ ملک کے کچھ حصو میں روازنہ احتجاج ہورہاہے تو وہیں کچھ علاقوں میں پابندی کے ساتھ لگاتار احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ دہلی کے شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طر ح ذاکر نگر میں بھی خواتین روزانہ کینڈل مارچ نکالتی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 15دسمبر 2019 سے اوکھلا کے ذاکر نگر میں ڈھلان روڈ پر روزانہ رات کے 8 بجے سے رات کے 11 بجے تک خواتین کینڈل مارچ نکالتی ہیں ۔ اس مارچ میں مرد اور چھوٹے چھوٹے بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوتے ہیں ۔

ذرائع کےمطابق خواتین نے بتایاکہ ہمار ا یہ پرامن احتجاج سی اے اے ،این آرسی اور این پی آر کے خلاف ہے ۔ آئین کو بچانے اور دستور کی حفاظت کیلئے ہم احتجاج کررہے ہیں ۔ بھارت کی سب سے بڑی طاقت یہاں کا دستور ہے اور اب اس کو ختم کیا جارہاہے جسے بچانے کیلئے ہم سڑکوں پر نکلے ہیں ۔

Leave a reply