پی ٹی آئی کے سپورٹرزہم نے نہیں مارے:لوگ عمران خان کوبھول جائیں:مریم نواز

0
29

لاہور:پی ٹی آئی کے سپورٹرزہم نے نہیں مارے:لوگ عمران خان کوبھول جائیں: نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے سپورٹرزہم نے نہیں مارے ، مریم نواز نے کہا کہ اب لوگوں کو عمران خان کو بھول جانا چاہیے ،

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ روانگی سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ لوگ بے نقاب ہوگئے ،فائرنگ کرائی دوجانیں لیں ۔جہاں غنڈا گردی کی بات ہوتی ہے وہاں یہ آگے ہوتے ہیں۔

ریاستی دہشت گردی کےباوجود مخالف بری طرح ہار گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی ،ووٹ کو عزت دی ہے ۔ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنے جا رہی ہوں ۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے عوام نے انہیں بری طرح مسترد کردیاہے ۔ ان کو عوام میں اپنے مقام کا پتا چل جانا چاہیے ۔

Leave a reply