دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والے پاکستانی کی ہرطرح کی ذمہ داری ہم پر ہے، وزیراعظم
اسلام آباد :دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والے پاکستانی کی ہرطرح کی ذمہ داری ہم پر ہے،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا دنیا کے کسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی قومی سلامتی معیدیوسف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی سے آگاہ کیا اور بتایا اب تک 70ممالک سے2لاکھ 25ہزار سے زائد پاکستانیوں کو واپس لایا گیا، پاکستانیوں کی واپسی کے وزیراعظم کے وعدے کو پورا کیا جا چکا ہے۔
وزیر اعظم نے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا دنیا کےکسی بھی کونے میں رہنے والا پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے، اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئےہر کوشش کرتے رہیں گے۔
خیال رہے کرونا وبا کے باعث بیرون ملک پاکستانی محنت کشوں کے بے روزگار ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ان کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، ہمیں کٹھن حالات میں ہم وطنوں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ پاکستانی مزدوروں کو سہولتیں دی جائیں۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی محنت کشوں کو دوبارہ ورک فورس کا حصہ بنایا جائے گا، ان کی محفوظ وطن واپسی کے ساتھ روزگار کی فراہمی بھی حکومت کی ترجیح ہے۔