ہمیں عمران خان کا یہ کام بہت ہی اچھا لگا:ہم بھی اپنے ملک میں شروع کرنے والے ہیں :امریکہ
واشنگٹن:ہمیں عمران خان کا یہ کام بہت ہی اچھا لگا:ہم بھی اپنے ملک میں شروع کرنے والے ہیں :امریکہ نے پاکستانی وزیراعظم کے اندازخدمت کواپنا لیا،
امریکہ کے وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی عوام کرونا ریلیف پیکج کے تحت چیک اگلے ہفتے سے موصول ہونا شروع ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں غریب عوام کوریلیف دینے کے حوالے سے امریکہ سمیت کئی دیگرملکوں نے اسے بہت سراہا تھا اورکہا تھا کہ غریب عوام تک ریلیف پہنچانے میں کوئی عمران خان کا ثانی نہیں ہے
ادھر کانگرس اور وائٹ ہاؤس کے درمیان 900 ارب ڈالرز کے ریلیف پیکج پر اتوار کی شام اتفاق ہوا تھا۔منوچن نے سی این بی سی چینل کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو براہ راست امدادی رقم کی ادائیگی کی جائے اور ہم اگلے ہفتے یہ رقوم بھیج دیں گے۔”میں سجھتا ہوں کہ ہم اگلے ہفتے کے آغاز میں امدادی رقوم بھیج دیں گے۔”
اس امدادی پیکج کے تحت بالغ افراد اور بچوں کو 600 ڈالرز کے حساب سے براہ راست دیے جائیں گے۔وزیر خزانہ منوچن نے کہا کہ لوگوں کو امدادی رقوم براہ راست دینا امریکی معیشت میں رقم شامل کرنے کا تیز ترین طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح سرمائے کی گردش ہو گی کیونکہ لوگ رقوم کو خرچ کریں گے جس سے چھوٹے درجے کے کاروبار چلیں گے اور لوگوں کو ملازمتوں کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔کانگرس سے کرونا وائرس کے ریلیف پیکج کا بل منظور ہونے کے بعد صدر ٹرمپ اس پر اپنے دستخط کر کے اس کی منظوری دیں گے۔