ہمیں پہلے ہی پتہ تھا کہ عمران خان اسلام پسندوں کا حامی ہے، اسامہ بن لادن کوشہید قراردینے سے حقیقت کھل گئی ،ن لیگ

0
64

اسلام آباد:ہمیں پہلے پتہ تھا کہ عمران خان اسلام پسندوں کا حامی ہے، اسامہ بن لادن کوشہید قراردینے سے حقیقت کھل گئی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر سخت تنقید کی،خواجہ آصف نے ن لیگ کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے ہی پتہ تھا کہ عمران خان اندر سے اسلام پسندوں کا حامی ہے، جو کسی صورت بھی منظور نہیں

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا کہ ‘عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا،اس سے عمران خان کی اسلام پسندوں سے وابستگی کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے، اسامہ بن لادن دہشت گردی کو ہماری سرزمین پر لایا، وہ ایک دہشت گرد تھا اور وزیراعظم عمران خان انہیں شہید کہتے ہیں۔اس سے قبل آج وزیر اعظم عمران نے پارلیمنٹ میں تقریر تھی۔

امریکا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کو ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ’ میں واشنگٹن کی حمایت کرنے کے باوجود بہت زیادہ ‘ذلت’ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پھر اسے افغانستان میں امریکا کی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘امریکا نے ایبٹ آباد میں آکر (القاعدہ کے رہنما) اسامہ بن لادن کو ماردیا، شہید کردیا اور اس کے بعد کیا ہوا؟ پوری دنیا نے ہم پر لعن طعن کیا اور ہمارے کے خلاف بیانات دیے‘۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اس وقت پاکستان کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ مئی 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکا کی اسپیشل فورسز نے حملہ کرکے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا تھا۔

وزیر اعظم کے خطاب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے عمران کو ‘قومی سلامتی کے لیے خطرہ’ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘اسامہ بن لادن کو شہید کہہ دینے سے عمران خان قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں’۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ‘آج عمران خان نے خود کو پارلیمنٹ میں ‘طالبان خان’ ثابت کر دیا، دونوں کے مابین ہونے والی ملاقاتوں سے ہی عمران خان-طالبان کا گٹھ جوڑ واضح ہوگیا تھا۔

Leave a reply