ہم مارشل لا نہیں جمہوریت چاہتے ہیں- قائمقام گورنر خیبر پختونخواہ مشتاق غنی

ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (احمد نواز مغل کی رپورٹ)قائمقام گورنر خیبر پختونخواہ مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ ہم مارشل لا نہیں جمہوریت چاہتے ہیں, ایمپورٹڈ حکومت ملکی مسائل کی ذمہ دار ہے
تفصیل کت مطابق قائمقام گورنر خیبر پختونخواہ مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختون خوا میں دہشتگردی ،بدامنی ،معاشی اور سماجی مسائل سابق حکمرانوں کے پیدا کردہ ہیں۔صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل میڈیکل کے چوتھے کانووکیشن میں شرکت کے موقع پرخطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈیرہ سمیت صوبہ بھر میں ترقی کو فروغ دیا ہےملک پر امپورٹڈ و چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، ان کا کہنا تھا لفٹ کینال،ڈیرہ پشاور موٹر وے سی پیک منصوبے میں شامل ہیں۔ڈیرہ ملک بھر کو گندم فراہم کر سکتا ہے،
۔مشتاق احمد غنی نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کی آمد روکنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔افغان حکومت کو بھی دہشت گردوں کا سدباب کرنا چاہیے، قائمقام گورنر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ گومل میڈیکل کالج میں جلد ڈینٹل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جو جلد کام شروع کر دے گا ۔جبکہ انہوں نے گومل میڈیکل کالج کی دیگر ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ۔

Leave a reply