ہمیں امتحان کے بغیرترقی کرنا چاہتے ہیں:اسلام آباد میں طلبا کا احتجاج پولیس سے جھڑپیں

0
40
ہمیں امتحان کے بغیرترقی کرنا چاہتے ہیں:اسلام آباد میں طلبا کا احتجاج پولیس سے جھڑپیں #Baaghi

اسلا م آباد :ہمیں امتحان کے بغیرترقی کرنا چاہتے ہیں:اسلام آباد میں طلبا کا احتجاج پولیس سے جھڑپیں ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت پولیس اورطلبا کے درمیان سخت جھڑپوں کی اطلاعات ہیں‌،طلبا کا کہنا ہے کہ وہ امتحانات نہیں دینا چاہتے ،وزیراعظم امتحانات کے بغیرآگے پڑھنے کے ہمارے عمل کی حمایت کریں‌

ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہو اہے کہ اس وقت جھڑپ کے بعد پولیس نے طلبا کو منتشر کر دیا ،متعدد طلبا کو حراست میں بھی لے لیاگیا،اسلام اباد کا ڈی چوک جو کہ احتجاجوں اوردھرنوں‌کے حوالے سے مشہور ہےآج پھرسخت گرمی میں طلبا کے غصے کا شکار ہے اورطلبا نے مسافروں کی پرواہ کئے بغیر ڈی چوک بند کردیا ،

ادھر اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مطالبات ماننے تک احتجاج جاری رہے گا ، طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز میں نا مکمل کورس کے ساتھ امتحان کےخلاف ہیں اوروہ اسی وجہ سے امتحانات نہیں دینا چاہتے ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پولیس بڑے تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے تاکہ کسی ساںحہ یا حادثے سے بچا جاسکے

Leave a reply