ہمیں ہمارا حق دو،سندھ بھر کی نرسز کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل

0
52

کراچی:سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں نے مریضوں کی عیادت اور خبر گیری کرنے کی بجائے احتجاج کو ہی ڈیوٹی سمجھ لیا ، کراچی پریس کلب پر مطالبات کی منظوری کیلئے جاری نرسوں کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے،نرسز کا موقف ہے کہ جب تک سندھ حکومت انہیں انکا حق نہیں دے گی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

کراچی پریس کلب سے آمدہ اطلاعا ت کے مطابق یہ احتجاج طویل تر ہوتا جا رہا ہے .تفصیلات کے مطابق تنخواہوں اور مراعات میں دیگر صوبوں کی برابری کا مطالبہ کرنے والے سرکاری اسپتالوں کی نرسز کا احتجاج کمیٹی قائم ہونے کے باوجود بھی جاری ہے۔نرسز ایکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا،احتجاج بھی ختم نہیں ہوگادوسری جانب نرسنگ اسٹاف کے احتجاج کے باعث اسپتالوں میں حساس شعبہ جات میں کام کے بائیکاٹ کی وجہ سے مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a reply