جاری ترقیاتی منصبوبےجلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت کی مدد کرنےکےلیےتیار ہیں،اسدعمر
اسلام آباد:کراچی میں جاری ترقیاتی منصبوبے جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں،اسدعمر،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کراچی ترقیاتی منصوبوں کے لیے اپنےحصے کے فنڈز فراہم کررہی ہے۔
عراق:امریکی سفارتخانے پرراکٹ حملے ، سفارتخانہ اورعملہ محفوظ رہے
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریل سے متعلق تصفیہ طلب امور حل کیے جائیں گے، ناردرن بائی پاس اور ریلوے فریٹ کاریڈور منصوبے بھی ترجیح ہیں۔
جب تقدیرغالب آجائے: کھڑی کار کو بس کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کے مطابق وزیراعظم پانی کی فراہمی کے لیے کے4 منصوبوں کی تکمیل کے خواہاں ہیں، کے فور منصوبے کی پراگریس سے متعلق سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں۔وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔