پارلیمنٹ مقدس مقام:آئین کی بیحرمتی ناقابل قبول:جمعہ کےدن یومِ تحفظِ آئین منائیں گے:مولانا فضل الرحمن

0
27

اسلام آباد :حکومت مخالفت اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مقدس مقام ہے اور آئین بھی مقدس ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آئین کی بیحرمتی کے خلاف جمعے کو یومِ تحفظِ آئین منائیں گے

اطلاعات کے مطابق اپوزیشن رہنما مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں نگران وزیراعظم کے حوالے سے اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ امیدوار لانے پرمشاورت ہوئی ، اس اہم اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ ہمیں ملکرالیکشن کےلیے میدان میں اترنا چاہیے اور پورے ملک میں پی ٹی آئی کے خلاف ہمارے مشترکہ امیدوار ہوں

‏سپریم کورٹ کا احترام سر آنکھوں پر مگر آئین کیخلاف کوئی فیصلہ اور جمہوریت پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گامطالبہ کرتے ہیں غیر آئینی اقدام کو ختم کیا جائےاداروں کو اپنی غیر جانبداری واضح کرنی چاہئے

اطلاعات کے مطابق اس اہم ‏اجلا س میں میاں افتخار اور محمود خان اچکزئی ،اعظم نذیر تارڑ، زاہد حامد، خواجہ آصف، اسلم بھوتانی سمیت کئی اہم رہنما بھی شامل ہیں اجلاس میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف بھی شامل ہیں‌

 

ادھر آج مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی توقیر نہیں رہتی تو پاکستان کے وجود پر سوالیہ نشان ہوگا ، ہمارے اداروں کی ذمے داری ہے کہ وہ آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

 

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے منصفانہ انتخابات کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی ، عمران خان کس طرح وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر کام کررہا ہے ؟ عمران خان کیسے بیوروکریٹ کو بلا کر ہدایات دے رہا ہے؟

 مولانا فضل الرحمان نے کہا  کہ ایک ڈکٹیٹر آئین کو اس طرح بے رحمی سے پامال نہیں کرتا،جس طرح آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والے عمران خان نے حالیہ اقدامات کے ذریعے ملک میں آئین بحران پیدا کر دیا ہے۔

Leave a reply